اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں اچانک بڑا مالی بحران پیداہوگیا،سرمایہ کاروں کے 71ارب ریال ڈوب گئے خام تیل اور سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ ،حیرت انگیز صورتحال

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 71ارب ریال ڈوب گئے،سب سے زیادہ نقصان سعودی جرمن اسپتال کے سرمایہ کاروں کو ہوا، خام تیل اور سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت 2.8فیصد کمی کے بعد 65ڈالر فی بیرل کی طرف جاتے ہوئے دیکھی گئی۔

سونے کی قیمت 1212ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 1177ڈالر فی اونس پر دیکھی گئی۔ گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ کی مندی میں مزید اضافہ ہوا۔ تداول آل شیئرانڈیکس نے 394پوائنٹس کا مدوجزر دیکھا اور آخر میں 309.02پوائنٹس کی کمی کے بعد 7867.16پوائنٹس پر بند ہوا۔ سارے اشاریئے منفی زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 3.78فیصد کی کمی، سودوں اور حجم میں بالترتیب10.2فیصد اور 22.9فیصد کی کمی نوٹ کی گئی جبکہ کاروباری مالیت 29.8فیصد کی زبردست کمی کے بعد 15ارب ریال رہ گئی۔ قیمتوں کی کمی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 71ارب ریال ڈوب گئے۔ سب سے زیادہ نقصان سعودی جرمن ہسپتال کے سرمایہ کاروں کو ہوا جس کی قیمت 15.84فیصد کمی کے بعد 40.90ریال پر بند ہوئی جبکہ الوفاانشورنس کی پرائس 13.38فیصد انحطاط کے بعد 9.65ریال پر بند ہوئی۔ بڑے سرمائے کی کمپنیوں میں سابک کی قدر 3فیصد کمی کے بعد 123ریال پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ الراجحی بینک کی قیمت 3.78فیصد انحطاط کے بعد 84ریال پر بند ہوئی۔ فائدے میں جانے والی کمپنیوں میں بونیان رائیٹ سرفہرست رہی۔ جس کی قیمت 9.48فیصد اضافے کے بعد 9.70ریال پر اور ایکسٹرا کی قیمت 7.95فیصد فروغ کے بعد 54.30ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ گزشتہ ہفتے سہارا پیٹرو کیمیکلزنے 5فیصد کیش ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا جو سرمایہ کاروں کو زیادہ پسند نہیں آیا او رانہوں نے حصص کو فروخت کرنے پر ترجیح دی اور اس کی قیمت 0.75فیصد کمی کے بعد 18.50ریال پر بند ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…