واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی انتظامیہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اْصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔ امریکی انتظامیہ کے ایک ذمّے دار نے بتایا تھا کہ امریکی قومی سلامتی
کے مشیر جون بولٹن آئندہ ہفتے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ ملاقات میں شام میں ایران کے کردار اور ہتھیاروں کی فراہمی پر روک کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔یہ ملاقات جولائی میں ہلسنکی میں ٹرمپ اور ولادی میر پوتین کے درمیان سربراہ ملاقات کے بعد ہو گی جس نے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔