شام کے علاقے حلب میں 36 گھنٹوں کے دوران 28 بچے قتل کردئیے گئے

14  اگست‬‮  2018

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے خبردارکیا ہے کہ شام کی ادلب گورنری میں اپوزیشن اور اسدرجیم کے درمیان ممکنہ تصادم کے پیش نظر وہاں پر موجود ایک ملین بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یونیسیف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا خیرت کابالاری نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں بچوں کے خلاف

جنگ صرف ادلب گورنری میں ایک ملین بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادلب اور شمال مغربی شام کے علاقے حلب میں 36 گھنٹوں کے دوران 28 بچے قتل کردیے گئے۔ ان میں ایک پورا خاندان بھی شامل ہے جس کے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کابا لاری نے کہا کہ ’یونیسیف‘ کی طرف سے طبی امدادی سرگرمیوں کے لیے بھیجے گئے تین امدادی کارکنوں پر حملے کیے گئے۔ ان میں سے دو کارکن خواتین اور بچوں کو طبی امداد مہیا کررہے تھے۔ اس کے علاوہ یونیسیف کے زیرانتظام کام کرنے والے طبی مراکز اور امدادی گاڑیوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ ادلب شامی اپوزیشن کاگڑھ ہے۔ ملک کے دوسرے علاقوں سے اپوزیشن کے گروپوں کو وہاں پر جمع کیا گیا ہے۔ اسد رجیم نے متعدد بار کہا ہے کہ ادلب میں فوجی کارروائی اس کا اگلا ہدف ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے ادلب میں کسی قسم کی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔ادلب میں مقیم 25 لاکھ آبادی میں تقریبا نصف اپوزیشن کے حامیوں پر مشتمل ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…