منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنگجوؤں کو روکنا ذمہ داری،ورنہ عراق میں کارروائی کریں گے،ایران کی دھمکی

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)ایران نے عراقی حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس نے سرحد پار سے کْرد عسکریت پسندوں کے حملے نہ روکے تو ایرانی فوج عراق کے اندر داخل ہو کر کردوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کی طرف سے یہ دھمکی عراق کی سرحد پرباسیج ملیشیا کے اہلکاروں کی کرد جنگجوؤں کے حملے میں ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

ایران کے ایک سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ اگر عراق نے سرحد پار سے کرد جنگجوؤں کے حملے بند نہ کرائے تو ہمیں مجبور اپنی فوج عراق کے اندر داخل کرنا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کْرد جنگجوؤں کو روکنا عراقی حکومت اور اس کے سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اگرسرحد پار سے حملے جاری رہے تو اس کی ذمہ داری عراقی حکومت پرعاید ہوگی۔ایرانی عہدیدار نے کہا کہ کسی پڑوسی ملک کو ایران کے خلاف سرگرم گروپوں کو تحفظ فراہم نہیں کرنا چاہیے۔ عراقی صوبہ کردستان میں ایسے عناصر موجود ہیں جو ایران پر حملے کررہے ہیں۔اس سے قبل ایرانی وزارت داخلہ کے معاون برائے سیکیورٹی امور حسین ذوالفقاری نے خبردار کیا تھا کہ عراقی کردستان ایران مخالف کرد تنظیموں کو اپنے ہاں پناہ دینے کے ساتھ ان کی ہرممکن مدد کررہا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ عراقی کردستان ایران دشمن کرد جنگجوؤں کا گڑھ بن چکا ہے اور کردستان کی صوبائی حکومت کرد جنگجوؤں کو ایران کے خلاف استعمال کرنے میں معاونت کررہی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کے سرحدی علاقے مریوان میں باسیج ملیشیا اور کرد جنگجوؤں میں ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم گیارہ ایرانی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…