مسائل سے نمٹنے کیلئے ملکی ادارے ایرانی صدر کی حمایت کریں، آیت اللہ خامنہ ای

16  جولائی  2018

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں سے لڑنے کے لیے صدر حسن روحانی کی حکومت کی حمایت کریں تاکہ امریکی سازشوں کو شکست دی جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے روحانی کابینہ کے ارکان کو کہا کہ وہ حکومت کے لیے حمایت حاصل کریں۔

مبینہ طور پر معاشی بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کریں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والے عوام کے غم و غصے کو ختم کرے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ملک میں تمام سرگرمیوں کا محور ہے اور تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ ان سے معاونت کریں۔انہوں نے ریاست کے ریڈیو اور ٹی وی کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی سرگرمیوں کی صحیح تصویر کی عکاسی کریں۔ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے حسن روحانی اور ان کے کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ اگر حکومت موثر اقدامات کرتی ہے تو وہ مسائل پر قابو پا کر امریکی سازش کو شکست دے سکتی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر نے نجی شعبے کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی بحران سے فائدہ اٹھانے والے اور منی لانڈرنگ اور اشیاء کی اسمگلنگ جیسے معاشی جرائم کرنے والوں کے خلاف ’ فیصلہ کن‘ کارروائی کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…