منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

درعا میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام باعث تشویش ہے‘ ترک صدر کا روسی ہم منصب کو فون

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)تْرک ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ٹیلیفون پر بات کی۔صدر ایردوآن نے روسی صدر کو خبردار کیا کہ اگر ادلب گورنری میں بشارالاسد کی فوج نے حملہ کیا تو شام میں لڑائی نہ کرنے سے متعلق روس کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم ہوجائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک ایوان صدر کے ذریعے کا کہنا ہے کہ صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ درعا میں اسدی فوج کی بمباری

اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام باعث تشویش ہے۔ اگر اسد رجیم درعا میں جاری کارروائی کو ادلب میں بھی دہراتی ہے تو آستانا معاہدے کی روح کو نقصان پہنچے گا۔ادھر درعا سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد اپوزیشن فورسز نے بھاری ہتھیار اسدی فوج کے حوالے کر دیے ہیں جس کے بعد شہر پر شامی فوج کے مکمل کنٹرول کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔درعا میں کئی سال تک اپوزیشن کے زیر نگین رہنے والے علاقوں پر ایک بار پھر شام کا سرکاری پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…