بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان کی قرضوں کی مشکل سے کوئی خطرہ نہیں، سی پیک پر مغربی میڈیا کی رپورٹ صداقت پر مبنی نہیں۔مغربی میڈیا کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سی پیک پر منصوبے کے مطابق عملدرآمد جاری ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے پر مغربی میڈیا کی رپورٹ
میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر حال ہی میں ڈاکٹر شمشاد اختر سے بات چیت ہوئی ہے۔سی پیک منصوبے کو پاکستان کی قرضوں کی شکل سے کوئی خطرہ نہیں۔ اس سے قبل مغربی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں سی پیک پر عملدرآمد نہیں ہوسکے گا۔ قرض کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔