لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر کا تخمینہ 4کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے، سخت ترین سیکیورٹی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کی جارہی ہے، 50 ہزار کے قریب شہریوں کے سڑکوں پر آنے کا قوی امکان ہے،10 ہزار کے قریب پولیس اہل کار اور خفیہ پولیس کے ارکان مامور ہوں گے۔ برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے برطانیہ کے آئندہ دورے کے دوران لندن میں کسی موقع پر اعلانیہ طور پر نمودار نہیں ہوں گے۔
امریکی صدر کے لیے انتہائی سخت سکیورتی انتظامات کیے جا رہے ہیں جو 2011 کے بعد سے برطانیہ میں نہیں دیکھے گئے۔یہ سخت ترین سکیورٹی تیاریاں ان بھرپور احتجاجی مظاہروں کے اندیشوں کے سبب کی جا رہی ہیں جن کے دوران برطانوی دارالحکومت میں 50 ہزار کے قریب شہریوں کے سڑکوں پر آنے کا قوی امکان ہے۔توقع ہے کہ 3 روزہ دورے پر 4 کروڑ ڈالر کے قریب خرچ ہو جائیں گے۔ اس دوران حفاظتی انتظامات کے واسطے 10 ہزار کے قریب پولیس اہل کار اور خفیہ پولیس کے ارکان مامور ہوں گے۔برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کے مطابق دونلڈ ٹرمپ کی کیڈلک ماڈل کی گاڑی کو دنیا کے ایک سب سے بڑے عسکری نقل و حمل کے طیارے Super Galaxy C5 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کو Beast کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 16 لاکھ ڈالر ہے۔دورے کے سکیورٹی انتظامات میں طیارہ بردار امریکی بحری جہازUSS Harry S Truman بھی سرگرم ہو گا جو برطانیہ کے جنوبی ساحلوں پر امریکی بیڑے میں شامل ہے۔ اس طیارہ بردار جہاز کی قیمت 45 لاکھ ڈالر اور وزن 97000 ٹن ہے۔