منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

سان فرانسسکو میں رہنے کے خرچے دیگر ریاستوں اور شہروں سے 25 فیصد زیادہ

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے طرف سے کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق سان فرانسسکو، سین میٹیو اور مارن کاؤنٹی میں اگر کسی کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر ہے تو وہ کم آمدنی کے زمرے میں جبکہ 73 ہزار ڈالر کمانے والوں کوانتہائی کم آمدنی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔لیکن اس کی ایک وجہ سان فرانسسکو میں گھروں اور کرایوں کا زیادہ ہونا ہے۔

شہر میں دو تہائی سے زیادہ زندگی گزارنے والے چار افراد کے خاندان سالانہ اوسطً ایک لاکھ 70ہزار کی کم آمدنی پر رہ رہے ہیں جو کہ پورے امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔ دیگر ریاستوں میں چار افراد کا ایک خاندان اوسطً 91 ہزار ڈالر پر زندگی بسر کررہا ہے۔امریکہ میں ویسے تو بڑے شہروں تقریباً تمام ملازمتوں میں آمدنی کی شرح زیادہ ہے لیکن سان فرانسسکو اس معاملے میں کہیں آگے ہیں۔سان فرانسسکو آئی ٹی کا مرکز بن گیا ہے اور اسی وجہ سے اس شہر میں تیزی سے معاشی ترقی کی آمد ہوئی۔ اسی وجہ سے یہ امریکہ کی سب سے زیادہ آمدنی والی فہرست میں شامل بہت سے لوگوں کا گھر بھی ہے۔2008 سے 2016 کے درمیان سان فرانسسکو کے مرکزی علاقے میں کام کرنے والے 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد کی تنخواہ میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ سان فرانسسکو میں رہنے کے خرچے ملک کی باقی ریاستوں اور شہروں سے پچیس فیصد زیادہ ہے۔لیکن امریکہ کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں بھی زیادہ آمدنی کی شرح موجود ہے۔ سان فرانسسکو سے ملحقہ علاقے سان ہوزے میں 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد کی سالانہ آمدنی 65 ہزار ڈالر، جبکہ واشنگٹن میں 60اور بوسٹن میں 55 ہزار ڈالر ہے۔سان فرانسسکو میں ڈاکٹروں کی تنخواہ ایک لاکھ 93ہزار ہے اور امریکی ریاست ڈیٹروئٹ میں یہی تنخواہ ایک لاکھ 44ہزار ہے۔لیکن بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کی تنخواہ قدرے کم ہے۔ کھیتی باڑی کا کام کرنے والے افراد 18 ہزار پانچ سو جبکہ بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے لوگ 22 ہزار ڈالر کماتے ہیں۔

لیکن یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ سان فرانسسکو میں رہنے کے خرچے ملک کی باقی ریاستوں اور شہروں سے 25 فیصد زیادہ ہے۔سان فرانسسکو ایک مہنگا علاقہ تو ہے لیکن اچھے موسم اور ثقافت کی وجہ سے بہت سے لوگ یہاں پر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اچھے معیارِ زندگی کی وجہ سے بہت سے افراد رہائش کے مہنگے دام برداشت کرنے کو تیار ہیں۔سان فرانسسکو کا شہر،ریاست کیلیفورنیا میں سینٹا باربرا اور ہوائی کی

ریاست میں ہونو لولو جیسی جگہوں کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں معیارِ زندگی باقی تمام امریکہ سے بہتر ہے اور انھی جگہوں پر رہائش بھی مہنگی ہے۔ایک لاکھ کی آمدنی والے خاندان وسیع معنوں میں تو کم آمدنی کے زمرے میں نہیں آ سکتے لیکن یہ اس بات کی طرف اشارہ ضرور ہے کہ حکام کو شہریوں کے لیے معیارِ زندگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے میں سب سے پہلا قدم سستی رہائش مہیا کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…