اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ٗپولیس افسر کے بھائی نے حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی،تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوز ڈیسک) انڈین پولیس سروس افسر کے لاپتہ نوجوان بھائی کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایس افسر کے نوجوان بھائی رواں سال 22 مئی کو کشمیر یونیورسٹی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حزب المجاہدین کی جانب سے جاری فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

انہوں نے ایک رائفل اٹھا رکھی ہے اور پستول سے بھی لیس ہیں۔حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرنے والے فرد کی شناخت ڈاکٹر شمس الحق مینگنیرو کے نام سے کی گئی ہے، اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں پھیلی، مذکورہ تصویر تنظیم کے کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق شمس الحق کا تعلق کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے علاقے دراگود سے ہے اور کشمیر یونیورسٹی میں یونانی میڈیکل اینڈ سرجری کی تعلیم سے وابستہ تھے جنہوں نے 25 مئی کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمس الحق کے بڑے بھائی انعام الحق کو 2012 میں آئی پی ایس کی جانب سے شمال مشرقی علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔22 مئی کو شمس الحق کے لاپتہ ہونے سے متعلق ان کے والدین نے پولیس کو رپورٹ بھی درج کروا رکھی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب المجاہدین کی جاری تصویر میں شمس الحق کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ انہوں نے 25 مئی کو تنظیم میں شمولیت اختیار کی جبکہ ان کا فرضی نام برہان شانی بتایا گیا۔  انڈین پولیس سروس افسر کے لاپتہ نوجوان بھائی کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے کشمیری حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایس افسر کے نوجوان بھائی رواں سال 22 مئی کو کشمیر یونیورسٹی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…