کلکتہ(نیوز ڈیسک) بھارت جوہری مواد کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا، کلکتہ سے 5افراد سے 3کروڑ مالیت کا ایک کلوگرام یورینیم برآمد کر لیا، جنوبی ایشیا کو ایٹمی دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے، یہ ایٹمی مادہ ایکسرے مشینوں،ہتھیاروں اور اسلحے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ایٹمی مواد کی حفاظت نہ کرسکا۔
پولیس نے کولکتہ شہر سے پانچ افراد گرفتار کرکے ایک کلو گرام یورینیم برآمد کرلیا گیا۔ ماہرین کا کہناہیکہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی دہشتگردی کا خطرہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے تین کروڑ مالیت کا استعمال شدہ یورینیم کولکتہ شہر سے برآمد کیا۔ کارروائی میں گروپ کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے دسمبر دو ہزار سولہ میں ریاست مہاراشٹرا سے چھبیس کروڑ روپے مالیت کا نو کلوگرام یورینیم پکڑا گیا تھا۔ اس موقع پر متعدد افراد کو گرفتاربھی کیا گیا تھا۔ ماہرین نے بھارت میں ایٹمی مواد محفوظ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اب جنوبی ایشیا میں کسی بھی وقت ایٹمی دہشتگردی ہوسکتی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایٹمی مواد محفوظ ہے۔ یہ یورینیم بیرون ممالک سے لایا گیا ہوگا۔ بھارت میں تابکار مادہ پکڑے جانے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار تابکار مواد پکڑا جا چکاہے۔ یہ ایٹمی مادہ ایکسرے مشینوں،ہتھیاروں اور اسلحے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت جوہری مواد کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا، کلکتہ سے 5افراد سے 3کروڑ مالیت کا ایک کلوگرام یورینیم برآمد کر لیا، جنوبی ایشیا کو ایٹمی دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے، یہ ایٹمی مادہ ایکسرے مشینوں،ہتھیاروں اور اسلحے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ایٹمی مواد کی حفاظت نہ کرسکا۔ پولیس نے کولکتہ شہر سے پانچ افراد گرفتار کرکے ایک کلو گرام یورینیم برآمد کرلیا گیا۔