ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

9دن بعدتھائی لینڈ کے غارمیں پھنسے جونیئر فٹ بال کھلاڑیوں کے بارے میں حیرت انگیز خبر آگئی، کھلاڑی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تفصیلات جاری‎

datetime 2  جولائی  2018 |

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی غار میں پھنسے جونیئر فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے، سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ نو دن قبل غائب ہونے والی جونیئر فٹ بال ٹیم کے بارہ لڑکے اور ان کا کوچ تھائی لینڈ میں ایک غار کے اندر ہیں اور وہ زندہ ہیں، ان کی لڑکوں کی عمریں گیارہ سے سولہ سال کے درمیان ہیں یہ تمام وائلڈ بوہر سوکر ٹیم کے ممبر ہیں۔

یہ ٹیم ممبران سیر کے لیے یہاں پہنچے تھے یہ ایک اندھیری ٹنل کے اندر داخل ہوئے اور اچانک نیچے غار میں چلے گئے، واضح رہے کہ چینی، امریکی اور جاپانی ماہرین غار کے اندر گھسنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، غار کا دہانہ بند ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ تھائی لینڈ میں جونیئر فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو غار میں پھنسے نو دن گزر گئے ہیں لیکن حکام ابھی تک ان کی سلامتی کے لیے پر امید ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے امریکہ، جاپان اور چین کے ماہرین بھی پہنچ چکے ہیں۔ تھائی حکام کا کہنا ہے کہ غوطہ خور زیر آب ایک غار میں گھسنے میں کامیاب تو ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک گمشدہ لڑکوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ یاد رہے کہ 23 جون کو 11 سے 16 سال کی عمر کے 12 لڑکے اور ان کا 25 سالہ کوچ سیر و تفریح کی غرض سے ایک غار میں گھسے تھے جس کا دہانہ بارش کے پانی کے باعث بند ہوگیا تھا۔ یہاں کے مقامی گورنر نے صحافیوں کو بتایا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ تمام زندہ اور محفوظ ہیں۔ گورنر نے بتایا کہ تھائی نیوی کے غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ ٹیم ممبران تین سو سے چار سو میٹرز گہرائی میں موجود ہیں۔ گورنر نے بتایا کہ ہمارا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ ہم تمام ٹیم ممبران کو باہر نکالنے کے لیے غار سے پانی باہر نکال رہے ہیں۔ ہم لوگوں نے ان کی صحت اور دیکھ بھال کے لیے نرس اور ڈاکٹر بھی غار میں بھیجے ہیں اور ہم بالکل صحیح سمت میں کام کر رہے ہیں۔ یہاں کے مقامی گورنر نے کہا کہ ہم تمام ٹیم ممبران کے زندہ سلامت ہونے کے لیے پرامید ہیں۔اس گم ہونے والی ٹیم ممبران کے خاندان والے اس غار کے دہانے پر موجود ہیں اور بدھ مت اور پادریوں نے تمام لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…