بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے اسے جو علاقہ ورثہ میں ملا ہے چین اس کا ایک انچ بھی کھونا برداشت نہیں کریگا۔نہ ہی ان کا ملک کسی دوسری قوم کے علاقے پر اپنا دعویٰ کریگا،اپنی قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے بارے میں چین کا رویہ صاف اور واضح ہے چین اور امریکہ کے درمیان جہاں وسیع مشترکہ مفادات موجود ہیں اسی وقت دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بھی موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے سیکرٹری دفاع جیمز مٹس کے ساتھ بیجنگ کے عزیز عوامی حال میں ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا دنیا بڑی ترقی مفاہمت سے گزر رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر کثیر الملکی اور اقتصادی عالمگریت ترقی کر رہی ہے۔اور ممالک زیادہ آزاد ہو رہے ہیں۔چین اور امریکہ کے درمیان مخصوص شعبوں میں مشترکہ مفادات موجود ہیں جبکہ ختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔بحرالکاہل چین ،امریکہ اور دیگرممالک کو بھی جگہ دینے کیلئے کافی وسیع ہے،چین اور امریکہ کو باہمی اعتماد اور دوطرفہ فوائد کے اصولوں پر اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہے۔صدر شی نے مزید کہا کہ جب ہم دونوں ملکون کے درمیان مشترکہ مفادات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اختلافات سے بھی شرمنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تعلق ہے ہمارا موقف واضح اور دوٹوک ہے،چین کے پاس جو علاقہ موجود ہے ہم اس کا یک انچ بھی کھونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کا فروغ برقرار رکھا ہے جو کہ دو طرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے۔صدر شی نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج اپنے موصلاتی رابطے مضبوط بنائیگی باہمی اعتماد کو فروغ دینگی تعاون مزید بڑھائے گی اور دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے فوجی تعلقات کو فروغ دیگا۔