منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہم جب چاہیں شمالی عراق میں فوجی کاروائی کر سکتے ہیں،ترک صدر

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے واضح کیا ہے کہ ہم جب چاہیں شمالی عراق میں فوجی کاروائی کر سکتے ہیں،عراق کی جانب سے انکار کی صورت میں ہم کسی سے اجازت کے طالب ہر گز نہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے شمالی عراق میں کسی ممکنہ فوجی کاروائی کا اشارہ ” ہم سنجار اور قندیل پر بم برسا سکتے ہیں ” الفاظ کے ساتھ دیا ہے۔

جناب علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف سلسلہ جدوجہد کو بیان کرنے والے صدر ارگان نے ایک سوال کہ”کیا ترکی قندیل میں فوجی کاروائی کرے گا؟ کے جواب میں کہا “اس معاملے کے دو پہلو پائے جاتے ہیں ، ایک طرف قندیل جبکہ دوسری جانب سنجار۔ اس معاملے میں ہم عراقی انتظامیہ سے تیز رفتار ی مذاکرات کر رہے ہیں۔ اگر بغداد انتظامیہ نے کہا ‘ہم اس مسئلے کوخود حل کر لیں گے” تو یہ ایک درست فیصلہ ہوگا، تاہم اگر اس نے مسئلے کا حل تلاش نہ کرسکنے کا کہا تو ھر ہم مداخلت کے لیے کسی سے اجازت طلب نہیں کریں گے۔ “انہوں نے واضح کیا کہ پہلی بار میں یہ الفاظ صرف کر رہا ہوں ۔ محمور کا علاقہ کافی اہم ہے جس کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی سرپرستی میں حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے ایک دوسرے سوال کہ “کیا اس معاملے میں اقوام متحدہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا ہے؟ ” کے جواب میں بتایا کہ ماضی میں ہم نے اس حوالے سے رابطے قائم کیے تھے ، اس معاملے پر سابق سیکرٹری جنرل برائے اقوام متحدہ بان کی مون سے متعدد بار بات چیت ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…