منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

چند طالبان امن مذاکرات میں میں دلچسپی رکھتے ہیں، امریکی جنرل

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

کابل(این این آئی)کابل میں اعلیٰ امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کچھ عناصر امن مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق امریکی محکمہ فاع پینٹاگون میں نکولسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کے لیے کئی راستے کھل گئے ہیں۔کابل میں اپنے دفتر سے بات کرتے ہوئے نکولسن کا کہنا تھا کہ وہ کسی کا نام ظاہر نہیں کرسکتے تاہم امن مذاکرات کو سر انجام دینے کے لیے خفیہ طور پر بات چیت جاری ہے۔ان کا

کہنا تھا کہ اس وقت خفیہ طور پر بات چیت اور سفارتی کام کیا جا رہا ہے جو ہر سطح پر جاری ہے تاہم ہم درمیانے درجے اور سینیئر طالبان رہنماؤں کو افغان کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر واضح بین الاقوامی تنظیمیں، غیر ملکی حکومتیں اور دلچسپی رکھنے والے لوگ اس کام میں ملوث ہیں۔نکولسن کا کہنا تھا کہ طالبان کے اندر جنگ کے خاتمے کے لیے گہما گہمی پائی جاتی ہے جبکہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن لانے کے لیے پیشکشوں پر کئی متفقہ مفادات بھی شامل ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…