پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سبحان اللہ !سعودی عرب میں 6 خواتین سمیت 80 افراد نے اسلام قبول کرلیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی)سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں 6 خواتین سمیت 80 افراد نے اسلام قبول کر لیا۔ نومسلموں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جنہو ں نے مشرقی ریجن میں دعوہ والارشاد کے ذیلی دفتر میں شہادتین کا اقرار کرتے ہوئے قبول اسلام کا اعلان کیا۔ رمضان المبارک کے دوران مشرقی ریجن میں رمضان پروگرام کے تحت مختلف مراکز میں دعوتی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

دعو والارشاد کی زیر نگرانی افطار پروگرام بھی گزشتہ 3 برسوں سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی اور مقامی افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس ضمن میں افطار پروگرام کے ذمہ دار شیخ حسین الشھری نے بتایا کہ افطاری سے قبل دعوتی کام ہوتا جس میں دین اسلام کے زریں اصولوں سے حاضرین کو آگاہ کیاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ نو مسلموں کے لئے بھی خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے تاکہ انہیں اسلامی اصولوں کے بارے میں اچھی طرح آگاہی فراہم کی جاسکے۔ افطاری پروگرام میں آنے والے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو انکی زبانوں میں تیار کی گئی کتب اور ہینڈ بلز بھی فراہم کئے جاتے ہیں جن میں اسلام کے بارے میں مختصرا مگر جامع اندا ز میں اہم نکات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…