جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے وزراء کے ساتھ کیا سلوک کر دیا، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے نئی مثال قائم کر دی

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کابینہ میں شامل وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزراء کی تنخواہوں میں

دس فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر ڈھائی سو ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ہے جس میں کمی لانے کے لیے غیر ترقیاتی بجٹ کو کم کریں گے۔نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ سادگی کو اپناتے ہوئے غیر ضروری اضراجات میں کمی لائیں گے جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی جائے گی جس کے بعد مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں بھی بہت جلد فیصلہ کرلیا جائے گا، جن میں سنگاپور اور کوالالمپور کے درمیان تیز رفتار ریل کے منصوبے کے علاوہ چار سال قبل ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام کرنے والی امریکی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ 92 سالہ ملائیشیا کے معمر ترین وزیراعظم مہاتیر محمد حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت کو شکست دے کر منتخب ہوئے ہیں اور کرپشن کے الزامات میں گھرے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اہل خانہ سمیت بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…