ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی پولیس نے کہاہے کہ بریدہ کونسل کے میئر ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کرکے قتل کردیا گیا اوران کی لاش ویران علاقے میں پھینک دی گئی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا
جس کے بعد ان کی لاش شمالی بریدہ میں ایک کارشوروم کے قریب پھینک دی گئی تھی۔ابراہیم الغصن سعودی عرب میں وکالت کے پیشے سے بھی وابستہ تھے اور وہ سعودی لائرز کی ایک تنظیم کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ القصیم کے علاقے میں ان کے قتل کے کچھ شواہد ملے ہیں جن پر مزید کام جاری ہے۔