’’دا سپائی کرونیکل: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الیوژن آف پیس‘‘ ’’را ‘‘اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہان کی مشترکہ کتاب منظر عام پر جنرل (ر)اسد درانی کے سنسنی خیز انکشافات،اے ایس دولت نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

22  مئی‬‮  2018

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالاسز ونگ (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے اپنی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ پاک بھارت مذاکرات کے نئے آغاز کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے پر مدعو کرے۔یہ بات انہوں نے اپنی کتاب کے اجراء4 کے موقع پربھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔’دا سپائی کرونیکل: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الیوژن آف پیس‘ نامی تصنیف،

پاکستان کی خفیہ ایجنسی، انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اور بھارتی ہم منصب نے مشترکہ طور پر تحریر کی ہے لیکن جنرل (ر) اسد درانی کتاب کے اجراء کی تقریب میں بھارتی ویزا نہ ملنے کے سبب شرکت نہیں کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق اپنی گفتگو میں اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سفارتی اور دفاعی میدان میں نئے زاویے آزمائے جارہے ہیں، کچھ دن قبل تک کون سوچ سکتا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر سے بات کرنے پر آمادہ ہوجائیں گے۔اسی طرح ہمیں بھی عمومی سوچ سے ہٹ کر دیکھنا ہوگا جیسا کہ سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کہا کرتے تھے کہ جنرل باجوہ کو مدعو کیا جائے اور پھر نتائج دیکھیں۔مصنفین نے دونوں ممالک کے عوام میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانا نسبتاً آسان قرار دیا جس میں ویزے میں نرمی اور کرکٹ کی بحالی شامل ہے۔پاکستان میں موجود جنرل (ر) اسد درانی نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اور ان کے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کے مابین ہونے والی ملاقات ایک نئی سمت کا آغاز تھا جسے دونوں ممالک کی بیوروکریسی نے پنپنے نہیں دیا۔

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ میکانزم کے قیام کا معاہدہ دونوں ممالک کے لیے بڑی کامیابی ہوتا لیکن افسوس ایسا ہو نہ سکا۔علاوہ ازیں بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جنرل (ر) اسد درانی نے کتاب میں بھارتی قومی سلامتی مشیر برائے وزیراعظم، اجیت ڈوول کا پاکستان کے حوالے سے تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا ماننا تھا کہ پاکستان سے صرف طاقت کے زور پر نمٹا جاسکتا ہے۔واضح رہے اجیت دوول بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا

حصہ رہے اور 2005 میں ریٹائر ہوئے تھے، ان کے بارے میں جنرل درانی نے بتایاکہ انہوں نے پالیسی میں تبدیلی نہیں کی ان کا سخت موقف اب بھارتی پالیسی کا حصہ ہے، وہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح چیختے چلاتے اور بیانات دیتے ہیں اصل میں وہ مرچ مصالحہ لگاتے ہیں۔جنرل درانی نے کتاب میں مزید لکھا ہے کہ اجیت دوول آج کل اس لیے اہم ہیں کیوں کہ نریندر مودی اہم ہے، وہ تماشا لگانے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،

میں ان پر دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے بھروسہ نہیں کرسکتا، اگر وہ لاہور یا اسلام اباد میں پائے گئے تو وہ بھارت کے تو مفاد میں ہوگا لیکن پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔اس ضمن میں جنرل درانی نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی پاکستان کے 6 سابق ہائی کمشنرز کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2016 میں ہونے والی اس ملاقات میں 6 پاکستانی ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا

جس کا خیال تھا کہ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو گی.تاہم اجیت دوول کا ان کے ساتھ رویہ خاصہ کرخت تھا انہوں نے ہائی کمشنرز کو مخاطب کر کے کہا کہ ہم آپ پر نظر رکھیں ہوئے ہیں اگر ہماری تحقیقات میں کوئی مثبت پہلو سامنے نہیں آیا اور اگر ہمیں پٹھان کوٹ، ممبئی حملوں کے ساتھ کسی ریاستی کارروائی کی کڑی ملی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔جنرل درانی نے مزید بتایا کہ ملاقات کے اختتام میں وہ بغیر کسی سے ہاتھ ملائے چلے گئے

جو کہ سفارتی روایت کا حصہ ہوتا ہے، اس سے ان کے عزائم کا اظہار ہوگیا۔تاہم اس حوالے سے اے ایس دولت نے مختلف موقف دیا اور انہوں نے بتایا کہ میں نے جو دہلی میں سنا وہ اس سے مختلف تھا جو آپ بتا رہے ہیں، اجیت دوول کے سخت گیر رویے کے برعکس ملاقات میں ان کا غیر متوقع طور پر نرم رویہ دیکھ کر ہائی کمشنرز خاصے حیران ہوئے تھے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے میں ایس کے دولت کا کہنا تھا کہ اگر وہ را کا ایجنٹ تھا اور یہ آپریشن را کا تھا تو یہ خاصہ بودا آپریشن تھا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…