بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

من موہن سنگھ کی صدر سے مودی کے خلاف شکایت،زبان پربھی اعتراض

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے صدر رام ناتھ کووبند سے وزیر اعظم نریندر مودی کی شکایت کی ہے اور ان کی زبان پر اعتراض کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے صدر کے نام ایک مکتوب میں جس پر دوسرے سینئر کانگریس رہنماؤں کے بھی دستخط ہیں، کہا کہ وہ کانگریس رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد اور دھمکی آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں جو کہ ملک کے وزیر اعظم کو قطعی زیب نہیں دیتا۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل تصور ہے کہ حکومت کے سربراہ کے عہدے پر فائز شخص اس قسم کی زبان استعمال کرے اور اصل اپوزیشن جماعت کانگریس کے لیڈروں کو عوامی وارننگ دے۔خط میں 6 مئی کو کرناٹک کے مقام ہبلی میں کی گئی مودی کی تقریر کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کانگریس کے لیڈر سن لیں کہ اگر انھوں نے حد عبور کی تو یہ مودی ہے، ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ذاتی انتقام لے رہے ہیں۔ عوام کے منتخب وزیر اعظم کی یہ زبان نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے جس طرح کانگریسی رہنماؤں کو دھمکی دی ہے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔بی جے پی نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور ایک ایسی فہرست پیش کی جس میں اس کے مطابق وزیر اعظم کی شان میں گستاخیاں ہیں۔اس سے قبل من موہن سنگھ نے بنگلور میں ایک نیوز کانفرنس میں بھی وزیر اعظم کی پالیسیوں اور انتخابی ریلیوں میں ان کی زبان پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم کے وقار کو گرا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…