پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودیہ میں لوٹ مار کے گروہ کا سرغنہ 16 برس بعد قصاص کی زد میں،سزائے موت ہوگئی

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے بینکوں میں مسلح لوٹ مار کرنے والے گروہ کے سربراہ جمیل بن محمد بن علی عسیری کے خلاف قصاص کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے جدہ میں سزائے موت دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ تقریبا 16 برس قبل کی وارداتوں پر مبنی کیس کے سلسلے میں جدہ کی عدالت نے مملکت میں لوٹ مار کے مشہور ترین گروہ کے خلاف حتمی فیصلہ سنایا تھا۔

گروہ کے سرغنے کو سزائے موت اور بقیہ تین ارکان کو 25 برس قید کی سزا دی گئی۔ آج سے 16 برس قبل 4 مسلح نقاب پوش افراد نے جدہ میں کنگ فہد روڈ پر واقع الراجحی بینک میں ڈکیتی کے دوران 85 ہزار ریال اور 4 ہزار امریکی ڈالر لوٹ لیے تھے۔ بعد ازاں وہ ایک گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔مجرم جمیل بن محمد بن علی عسیری کے ساتھ تحقیقات کے نتیجے میں اس پر متعلقہ جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا۔ بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے پر اسے تعزیراتی طور پر موت کی سزا سنائی گئی۔ مجرم کے خلاف شرعی سزا کے حوالے سے شاہی فرمان بھی جاری کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…