انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں ثالث کی حیثیت کھو چکا ہے۔ امریکا نے اس فیصلے کے ذریعے مسئلے کا حل بننے کی بجائے مسئلے کا حصہ بننا پسند کیا ، غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں چیتھم ہاؤس نامی تھنک ٹینک میں اپنی ایک تقریر میں ایردوآن نے کہا کہ امریکا نے اس فیصلے کے ذریعے مسئلے کا حل بننے کی بجائے مسئلے کا حصہ بننا پسند کیا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے وہ امن مذاکرات میں ثالث کی حیثیت کھو چکا ہے۔