جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’کشمیری دہشت گردو ں کو واپس بھیج دو‘‘ بھارتی دارالحکومت میں انتہا پسند ہندوؤں نے 4 خواتین سمیت متعدد کشمیریوں کو مارپیٹ کا نشانہ بناڈالا

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(سی پی پی )بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں نے 4خواتین سمیت متعدد کشمیریوں کو سخت زد وکوب کیا۔ چالیس کے قریب ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیریوں کو زد وکوب کرنے کی ویڈ یوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک خاتون کو مدد کے لیے چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیریوں کے ایک گروپ کو جس میں چار خواتین بھی تھیں ، نئی دلی کی سن لائٹ کالونی میں تشدد کا نشانہ بناگیا گیا۔

مشتعل ہجوم نے کشمیریوں کو لاٹھیوں سے بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔مار پیٹ کانشانہ بننے والوں نے بعد ازاں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں محض کشمیری ہونے کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔زخمی ہونے والے ایک فرد کا کہنا تھا کہ انکی بہن کے ساتھ بھی ناشائستہ سلوک کیا گیااور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا،اور ملزمان ہاکیوں سے لیس تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور نعرے لگا رہے تھے’’کشمیری دہشت گردو ں کو واپس بھیج دو‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…