دوحہ(آئی این پی)اہم خلیجی ملک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی، میعاد 30,90,180دن ہو گی،تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی،ائیرپورٹ پر لگائے گئے ویزے کی میعاد 30دن ہو گی،ویزا انٹری فری پالیسی کے لئے ریٹرن ٹکٹ لازمی ہو گا، 6ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ لازم ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے اپنی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر نے اپنی ویزا انٹری پالیسی کو نرم کردیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری اب قطر کے ایئر پورٹ پر ویزا لگوا سکیں گے جس کی معیاد 30 دن تک ہوگی۔ قطر جانیوالے والے خواہشمند پاکستانیوں کو مندرجہ ذیل شرائط پر فری ویزا انٹری دی جائے گی:۔مسافر کے پاس پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے جو کہ کم از کم چھ ماہ تک قابل استعمال ہو۔قطر جانے کے خواہشمندوں کے پاس ریٹرن ٹکٹ کا ہونا بھی لازمی ہے جبکہ مسافروں کے پاس ان کے نام کا کریڈ ٹ کارڈ نمبر بھی ضروری ہو۔ایئرپورٹ پر ہی انہیں ملٹی انٹری ویزا جاری کیا جائے گا جو بالکل مفت ہو گا۔ ویزا حاصل کرنے والے افراد کو محض اپنا پاسپورٹ دکھانا ہو گا جس کے ختم ہونے کی معیاد چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہئے جبکہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔ان ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزے سے استثنی کی سہولت دی جائے گی جو 180، 90 یا پھر 30 دن کے لیے اور قابل تجدید ہو گی۔ اہم خلیجی ملک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی، میعاد 30, 90, 180دن ہو گی،تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کردی،ائیرپورٹ پر لگائے گئے ویزے کی میعاد 30دن ہو گی،ویزا انٹری فری پالیسی کے لئے ریٹرن ٹکٹ لازمی ہو گا، 6ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ لازم ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے اپنی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔