اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کے کالے کرتوت،معروف پورن سٹار نے امریکی صدر پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )معروف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز نے اپنے وکلا کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔ منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیلز کے وکیل نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز ٹوئٹ پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔

اسٹورمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے لاکھوں قومی اور بین الاقوامی فالورز کے سامنے مس اسٹورمی کلفرڈ پر غلط بیانی جیسا سنگین الزام عائد کر کے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹورمی کی جانب سے دھمکی کے الزام کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے مکمل فراڈ قرار دیا تھا جس پر پورن اسٹار نے ہتک عزت کا دعوی کردیا ہے۔اسٹورمی ڈینیئلز کے وکلا کا کہنا تھا کہ ان کی کلائنٹ کو امریکی شہر لاس ویگاس کے کار پارک میں ایک شخص نے ٹرمپ پر الزامات واپس لینے کے لیے دباو ڈالا اور اسٹورمی کو ڈرایا دھمکایا بھی تھا یہ عمل دہشت گردی کے زمرے میں بھی آسکتا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں پورن اسٹار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کا دعوی بھی کیا تھا جس کے بعد رواں سال جنوری میں ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی رقم کی ادائیگی کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔ پورن اسٹار نے اسی سال مارچ میں جنسی تعلق پر خاموش رہنے کے لیے کیے گئے معاہدے پر دستخط نہ ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…