اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مسجدکو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا، زور دار دھماکے سے مسجد کی چھت اڑ گئی، 24 نمازی جاں بحق متعدد شدید زخمی،افسوسناک خبر

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یولا (آئی این پی ) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے موبی بور کی ایک مقامی مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، مسجد میں دو زور دار دھماکوں سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ریاستی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔حکام نے ابتدائی طور پر

دھماکوں میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک نوعمر لڑکے کو خودکش جیکٹ پہنے مسجد کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور مسجد کی چھت اڑ گئی۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات پر تسلسل سے حملے کیے جارہے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بوکو حرام قبول کرتی آئی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…