مکہ المکرمہ(سی پی پی)سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ المکرمہ کے جیاد ہوٹل میں آگ لگ گئی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق جس ہوٹل می آگ لگی تھی وہ 16 منزلہ تھا اور ہوٹل می مختلف ممالک کے 1100 افراد رہائش پذیر
تھے ۔ آگ ہوٹل کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی تھی جس نے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق فائر فائٹرز ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابوپا لیا ہے اور کسی قسم کا کائی جانی نقصان نہیں ہوا ۔