ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت بلدیات ریاض میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کو شیشہ کے استعمال کی اجازت دیدے گی،نوجوان مقررہ پابندیوں کے ساتھ مبینہ ہوٹلوں اور ریستورانوں میں شیشہ استعمال کرسکیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ
وزارت بلدیات و دیہی امور ریاض شہر کے اندر ہوٹلوں اور ریستورانوں کو شیشہ کے استعمال کی اجازت دیدے گی۔ جدہ شہر میں ہوٹلوں اور کئی ریستورانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا جاچکا ہے۔ نوجوان مقررہ پابندیوں کے ساتھ مبینہ ہوٹلوں اور ریستورانوں میں شیشہ استعمال کرسکیں گے۔