کابل خودکش دھماکے میں 11بچوں کی ہلاکت، یونیسیف کی شدید مذمت

1  مئی‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی) اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ برائے اطفال (یونیسیف)کی انتظامی سربراہ ہنریتا ایچ فور نے افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں واقع دینی مدرسے پر ہونے والے حملے میں 11 بچوں کی مبینہ ہلاکت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے میں ہوا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار گزرنے والے ایک فوجی قافلے سے جا ٹکرائی۔

انھوں نے بتایا کہ سڑک پر ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سڑک کے قریب واقع عمارت کو سخت نقصان پہنچا، جہاں بچے تعلیم کے حصول میں مصروف تھے۔یونیسیف کی سربراہ نے کہا کہ تعلیم میں مشغول بچوں کو موت کا سامنا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ والدین کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ بچوں کی تعلیم اور ان کی حفاظت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔انھوں نے تنازع کے تمام فریق پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں جاری تشدد کی کارروائیوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کہ اسکول اور بچے محفوظ رہیں۔یونیسیف کا ادارہ دنیا کی دشوار ترین صورت حال کے حامل مقامات پر اپنے فرائض انجام دیتا ہے، تاکہ دنیا کے سب سے زیادہ محروم بچوں تک پہنچا جاسکے۔ دنیا کے 190 ملکوں اور علاقہ جات میں یونیسیف ہر بچے کی خدمت کے لیے کوشاں رہتا ہے، تاکہ ہر ایک کے لیے بہتری کا ماحول پیدا کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…