ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں آئندہ سال روزے کس موسم میں آئینگے،15سالوں کے دوران صورتحال کیا ہوگی؟سعودی ماہر موسمیات کی حیران کن پیشگوئیاں

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(یوا ین پی)سعودی ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے کہا ہے کہ سعودی عرب 15برس کے اندر کثرت سے بارش اور برفباری والا ملک بن جائیگا، یورپی ممالک خشک سالی کا شکار ہوں گے۔ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما عرب میں موسمی تبدیلیاں آرہی ہیں۔یہاں کثرت سے طوفانی آندھیوں کا سلسلہ آئیگا۔ ماہرین موسمیات 2020 میں خطرناک بین الاقوامی موسمی المیہ کے خدشات ظاہر کررہے ہیں۔سعودی ماہرین موسمیات اور یورپی وامریکی ماہرین

کے نقطہ ہائے نظر مختلف نظرآرہے ہیں۔توقعات یہ ہیں کہ آئندہ برسوں کے دوران مہلک گرمی کی لہر آئیگی اور سمندر کے پانی کا تناسب کی سطح میں اضافے سے اجتماعی نقل مکانی ہوگی۔ دنیابھر کے لوگوں کو خطرناک موسمی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کرنا پڑیں گی۔ الجہنی نے کہا کہ مکمل موسمی تبدیلی کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ سال رمضان کے روزے موسم بہار میں آئیں گے۔ راتیں ٹھنڈی اور دن معتدل رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…