دبئی(این این آئی)دبئی میں بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک مسلم مسافروں سے سالانہ 64.8ارب ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔ یہ مسلم مسافروں کے کل اخراجات کا 53فیصد ہے۔ سعودی عرب مسلم مسافروں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سربراہ کانفرنس نے انکشاف کیا کہ مسلم مسافر 2020ء میں 157ارب ڈالر خرچ کرینگے۔
سفر کرنے والوں میں نوجوان پیش پیش ہوں گے۔ یورپی یونین میں شامل ممالک او رمغربی ممالک مسلم مسافروں کو اپنے یہاں زیادہ سے زیادہ لانے کیلئے مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب سے آئندہ 3برس کے دوران سفر کرنے والے مسلمانوں کی تعداد میں 17فیصد اضافہ ہو گا۔ سربراہ کانفرنس کے ذمہ داران نے واضح کیا کہ غیر مسلم ممالک کو مسلم سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ہوٹلوں میں حلال کھانوں میں تنوع پیدا کرنا ہوگا۔ مساجد کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔حلال کھانے پیش کرنے والے ریستورانوں میں 55.2فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ خصوصی سوئمنگ پول والے بنگلے فراہم کرنے ہوں گے۔