جرائم کی مرتکب شامی حکومت اوربشارالاسد کا محاسبہ کیا جائے،جرمنی کا مطالبہ

25  اپریل‬‮  2018

برلن(این این آئی)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شامی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر بشار الاسد کی حکومت کا محاسبہ کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے بشار حکومت کی پالیسی کو بربریت پر مبنی اور غیر انسانی قرار دیا۔ ماس کے مطابق یہ برتاؤ عالمی برادری کی بنیادی اقدار کی دھجیاں اڑا دینے کے مترادف ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے شامی حکومت کے

جرائم سے چشم پوشی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے بنیادی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو سزا کے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ شام میں عسکری مقابلے کے بجائے بات چیت کی کوشش کی جانی چاہیے۔یاد رہے کہ امریکا، فرانس اور برطانیہ نے شام میں عسکری تنصیبات کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا۔ یہ کارروائی شامی حکومت کی جانب سے مشرقہ غوطہ کے شہر دوما میں حملے کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں سامنے آئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…