ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو
فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ ایک اور میزائل اس سرحدی شہر کے نزدیک صحرا میں گرا ۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ یمن میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے حوثی باغیوں نے اس شہر کی جانب دس ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے اور انھوں نے ان کے ذریعے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔