اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سعودی حکومت کا بن لادن گروپ کو سہارادینے کے لیے11 ارب ریال کا قرضہ

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے سعودی بن لادن گروپ کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لیے قریباً 11 ارب ریال( 2.9 ارب ڈالرز ) کا قرضہ جاری کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس معاملے سے آگاہ سعودی ذرائع نے بتایا کہ بن لادن گروپ یہ رقم حکومت کے ترجیحی نامکمل منصوبوں ، اپنے ملازمین کی واجب الادا تن خواہوں اور قرض دہندگان کی رقوم کی ادائی میں صرف کرے گا۔

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مستقبل قریب میں اس بڑے تعمیراتی گروپ کو مزید رقم بھی جاری کرسکتی ہے۔اس کو قرضے کی یہ رقم بن لادن خاندان کی ملکیتی زمین کو ضمانت کے طور پر رہن رکھ کر جاری کی گئی ہے۔بن لادن گروپ کے عروج کے زمانے میں ملازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی لیکن سعودی عرب کا یہ بڑا بلڈر گروپ مکہ مکرمہ میں کرین حادثے کے بعد حکومت کی تادیبی کارروائی اور تعمیراتی صنعت میں کساد بازاری کی وجہ سے بحران سے دوچار ہوگیا تھا ۔اس کے بعد گذشتہ مہینوں کے دوران میں اس نے اپنے سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت مملکت میں اراضی کی ترقی ، صنعتی اور سیاحتی منصوبوں کی تعمیر کے لیے اس گروپ کو الریاض حکومت کے لیے بڑی اہمیت حامل ہے اور یہی گروپ انفرااسٹرکچر کے بڑے تعمیراتی منصوبوں کو پایہ تکمیل کو پہنچا سکتا ہے۔سعودی وزارتِ خزانہ سے ملنے والی رقم ایک حصے کو بن لادن گروپ کے ذمے واجب الادا مختلف بنکوں کے قرضے چکانے پر صرف کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں بعض بنکوں کے دورے کیے ہیں اور انھیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کی مداخلت کے بعد اس کمپنی کا مستقبل تابناک ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…