ماسکو(آئی این پی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولایمر پیوٹن کو دورہ امریکہ کی دعوت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ روسی وزرات خارجہ
کے مطابق ٹرمپ نے پوٹن کو ایک ٹیلی فون گفتگو میں کہا کہ وہ وائٹ ہائوس میں پوٹن کا استقبال کر کے خوش ہوں گے۔ روسی نیوز ایجنسی آر ائی اے نے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جوابی طور پر ماسکو کا درہ کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔