اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی لڑکیاں نقاب کئے بغیر ہی ٹریک سوٹ کی طرح نظر آنے والے عبایہ پہن کر سڑکوں پر نکل آئیں اور جاگنگ کرتی رہیں۔ یہ منظر سب کیلئے حیران کن تھا ایسا کرنے پر مقامی لوگوں کے کیا تاثرات ہیں؟ اس بارے تو معلوم نہیں ہو سکا البتہ دنیا بھر میں سعودی لڑکیوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔
یہاں امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام میں خواتین کیلئے برقعہ پہننا لازمی نہیں ہے۔ سعودی حکام نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ سعودی خواتین گزشتہ سالوں کے برعکس اگلے سال ریاض میں ہونے والی میراتھن ریس میں بھی شریک ہو سکیں گی جبکہ اس سے پہلے صرف مرد ہی شریک ہوتے تھے۔