اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ترک صدرکاساتویں بار ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن ملک میں جاری ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ترکی میں 201 کے موسم گرما میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی۔ترک میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو ملک میں ہنگامی حالت میں مزید توسیع کی درخواست پر رائے شماری کی درخواست بھیجی ہے۔

اس تجویز پر بدھ کے روز رائے شماری ہو گی۔ توقع ہے کہ پارلیمنٹ ساتویں بار ملک میں ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی اجازت دے دے گی۔ترکی کے آئین کے مطابق، ہنگامی صورتِ حال زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ تاہم چھ ماہ کے بعد اس میں بار بار توسیع ممکن ہے۔گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ترکی میں ہنگامی صورت حال کے نفاذ کے نتیجے میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہنگامی حالت کے نفاذ کو دو سال ہونے کو ہیں، اس دوران نئے قوانین کی منظوری، حقوق اور آزادیاں معطل کرنے کا اختیار صدر اور حکومت کے پاس ہوگا، جو پارلیمان کی اجازت کے بغیر ایسا اعلان کر سکتے ہیں۔سال 2016ء میں پہلی بار ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی،اب تک ترکی میں اندازاً 50000 افراد کو قید کیا گیا ہے، جب کہ ہزاروں کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…