جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شام میں ایران کی فوجی موجودگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،اسرائیلی وزیراعظم

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اسرائلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں ایران کی فوجی موجودگی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اس بات کا عہد ٹیلی فون پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نیتن یاہو کے دفتر نے اس ٹیلی فون کال کے بارے میں مختصر تفصیل بتائی ۔لیکن کریملن کے بیان میں کہا گیا کہ پوٹن نے شام کے اقتدار اعلیٰ کو قائم رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیئے۔

جس سے شام کی سکیورٹی کو خدشات لاحق ہوں۔نیتن یاہو،پوٹن بات چیت ایسے وقت ہوئی جب اسرائیل میں ہولوکاسٹ کی یاد میں سالانہ دِن منایا جا رہا ہے جب ملک 60 لاکھ یہودیوں کے قتل عام کو یاد کر رہا ہے جو جنگ عظیم دوم کے دوران نازیوں کے ہاتھوں قتل ہوئے۔اسرائیل کے یاد واشم ہولوکاسٹ میموریل میں نیتن یاہو نے کہا کہ حالیہ دنوں کے واقعات یہ درس دیتے ہیں کہ بدی اور جارحیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونا ہر نسل کا لازمی مشن ہونا چاہیئے۔ ہم نے سواسٹیکا دیکھا جو مظاہرین غزہ میں باڑ کی دوسری جانب سے لہرا رہے تھے۔ ہم نے شامی بچوں کو کیمیائی ہتھیاروں سے ہلاک ہوتے ہوئے دیکھا۔ اِن المناک تصاویر دیکھنے سے ہمارے دل دہل گئے۔نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کو اسرائیل کے عزم‘کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اور اْنھوں نے ایرانی عوام سے کہا کہ وہ جان لیں کہ اسرائیل آپ کا دشمن نہیں ہے، لیکن ظالموں کی حکومت تہران میں بیٹھی ہے۔بقول اْن کے جب یہ حکومت دنیا سے چلی جائے گی، اور بالآخر غائب ہو جائے گی، ہمارے دو قدیم باشندے، یہودی اور فارسی، ایک بار پھر تعاون اور بھائی چارے کی بنیاد پر زندگی گزار سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…