انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 16 فلسطینیوں کے جاں بحق اور سیکڑوں کے زخمی ہونے پر شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں اپنے خطاب کے دوران ترک صدر طیب ادروگان کا کہنا تھا کہ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے غیرانسانی حملے کی
شدید مذمت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے ان لوگوں کی جانب سے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت سنی جو عفرین میں آپریشن پر تنقید کرتے ہیں۔اردوگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان یہوددیوں کی سب سے بڑی بددیانتی ہے جو ہمیں برا بھلا کہتے ہیں لیکن اپنی سرزمین میں احتجاج کرنے والوں پر اسرائیل کی جانب سے بھاری اسلحے سے حملے پر کچھ نہیں کہتے۔