اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

فرعون طوطن خامون جنگجو بچہ تھا، تیروں نے راز کھولدیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

قاہرہ(آئی این پی)فرعون طوطن خامون جنگجو بچہ تھا، تیروں نے راز کھولدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عہد فراعین میں بے شمار اور مختلف اقسام کے افراد فرعون بنے اور بادشاہت کرتے رہے۔ ان بادشاہوں میں سے چند بیحد مشہور ہوئے۔ مگر سب سے زیادہ شہرت طوطن خامون کو ملی۔ جسے بالعموم ایک بیمار بچہ سمجھا جاتا رہا اورخیال کیا جاتا تھا کہ یہ کسی بااثر فرعون کی آل اولاد میں تھا اسی وجہ سے اسے اس نقص کے باوجود فرعون کی گدی پر بٹھایا گیا۔

تاریخ میں اس کے بارے میں بہت کم معلومات موجو دہیں اورجو معلومات ہیں وہ بھی رواں عشرے میں سامنے آئی ہیں۔ جن کے مطابق یہ فرعون ایک جنگجو تھا اسے لڑائیوں سے بیحد دلچسپی تھی اور میدان جنگ میں داد شجاعت دینا بھی اسے پسند تھالیکن اب مورخین اور سائنسدانوں نے اس فرعون کے زرہ کا جو تجزیہ کیا ہے اس پر ایسے نشانات ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ 3ہزار سال قبل زرہ پوش فوجیوں میں وہ بھی شامل تھا کیونکہ جہاں سے طوطن خامون کی ممی دریافت ہوئی تھی اس کے قریب ہی چمڑے کا بنا ہوا ایک جنگی لباس بھی ملا ہے جس پر تیر اور تلوار یں لگنے کے نشانات کے علاوہ نیزوں کے نشان بھی ہیں۔ ضرورت ہے کہ اس بارے میں ماہرین علم مصریات مزید تحقیق و چھان بین کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…