اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا میزائلوں سے حملہ، سعودی ائیر ڈیفنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق حوثیوں نے یمن میں اپنے زیر قبضہ علاقے سے سعودی عرب پر میزائلوں سے بڑا حملہ کرتے ہوئے سعودی عرب پر 7میزائل فائر کئے ہیں جنہیں سعودی ائیر ڈیفنس نے فضا میں تباہ کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی زیرقیادت لڑنے والی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے تین میزائلوں کا رخ سعودی دارالحکومت ریاض،
دو میزائل خمس مشائط اور دو نجران پرداغے گئے تاہم انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ میزائل کا ملبہ ایک گھرپرگرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ل رہے کہ گزشتہ ماہ 7 فروری کو حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس پر میزائل داغا تھا جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 نومبر2017 کو کنگ خالد ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا تھا ۔