انقرہ(این این آئی)شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری دمشق حکومت کی کارروائی پر عالمی برداری نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترک حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں قتل عام کا سلسلہ بند کیا
جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ شامی حکومت مشرقی غوطہ میں قتل عام کر رہی ہے، جس پر عالمی برداری کو فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔