اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

’’ان کا بھی کوئی وزیراعظم اپنی اسمبلی کی مدت پوری نہیں کرسکا۔23وزیراعظم آئے اور چلے گئے، کرپشن میں کئی نکال بھی دیئے گئے لیکن کسی نے نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا؟جانتے ہیں یہ دنیا کے کس ترقی یافتہ ترین ملک کی بات ہورہی ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)’’ان کا بھی کوئی وزیراعظم اپنی اسمبلی کی مدت پوری نہیں کرسکا۔23وزیراعظم آئے اور چلے گئے، کرپشن میں کئی نکال بھی دیئے گئے لیکن کسی نے نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا؟جانتے ہیں یہ دنیا کے کس ترقی یافتہ ترین ملک کی بات ہورہی ہے؟

حیرت انگیزانکشافات،تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار خلیل احمد نینی تال والا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔اگر آپ جاپان کی ترقی کے پیچھے راز جاننا چاہتے ہیں تو وہاں سب سے پہلے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جاتی ہے۔7سال سے کم عمر بچے کو اسکول میں داخل نہیں کیا جاتا ،ماں باپ اْس کی تربیت کرتے ہیں کہ کیسے زندگی گزارنی ہے۔پھر تعلیم کے دوران استاد باقی اخلاقیات کا در س دیتے ہیں۔انہوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم دیکھی ہیں۔دوسری جنگ عظیم میں وہ فتح کے قریب تھے کہ امریکہ نے دو شہروں میں بم برسا کر اْن کی آنکھیں کھول دیں۔انہوں نے جنگ ہار کر سبق سیکھا اْن کا بھی کوئی وزیراعظم اپنی اسمبلی کی مدت پوری نہیں کرسکا۔23وزراء اعظم آئے اور چلے گئے، کرپشن میں کئی نکال بھی دیئے گئے، کسی نے نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔آج ٹوکیو کی ٹریفک کا یہ حال ہے کہ اْوپر تلے تین 3ہائی ویز چل رہی ہیں۔عوام صبح شام تین منزلہ ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔وہاں اگر ا?پ کے پاس کارپارک کرنے کی جگہ نہ ہو تو آپ گاڑی نہیں خرید سکتے۔بلڈنگوں کے باہر تین منزلہ ہائیڈڈرا لک پارکنگ ہوتی ہیں اگر آپ کو جانا ہے تو آپ کی کار کو ہائیڈ ڈرالک سے اْتارا اور چڑھایاجاتا ہے۔ہم بھی دو جنگیں ہار چکے ہیں مگر ہم نے اْس سے کوئی سبق تو کیا حاصل کیا تعلیم سے دور ،تربیت سے ناآشنا ہم قوم سے بچھڑ کر ہجوم میں تبدیل ہوچکے ہیں اور ہجوم کی کوئی منزل نہیں ہوتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…