منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے بعد اب سعودی عرب کیا بنارہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اسلامی ، امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔ ہم دہشت گردوں ، ان کے معاونت

کاروں اور سہولت کاروں سب کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ امریکی ۔ اسلامی سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پوری شدت کے ساتھ توجہ دی جائے گی۔ یہ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف عالم اسلام اور مغرب کے درمیان ایک نئے اتحاد کی راہ ہموار کرے گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی امریکا اور سعودی عرب دونوں نے قربانیاں دی ہیں۔ ریاض میں امریکی۔ اسلامی سربراہ کانفرنس غیر مسبوق اور ہمہ جہت ہوگی جس کے نتیجے میں مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان تعلقات کے نئے ابواب کا آغاز ہوگا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ہم مغرب اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام مغرب کا دشمن نہیں۔خیال رہے کہ ہفتے اور اتوار کو ریاض میں تین سربراہ کانفرنسیں ہور ہیں۔ امریکا اور سعودی عرب سربراہ کانفرنس کے ساتھ امریکا اور خلیج سربراہ کانفرنس اور امریکا اور اسلامی سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں مسلمان ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گےامریکا اور سعودی عرب سربراہ کانفرنس کے ساتھ امریکا اور خلیج سربراہ کانفرنس اور امریکا اور اسلامی سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں مسلمان ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…