پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت سندھ طاس معاہدے کی منسوخی،بھارتی سپریم کورٹ نے اہم ترین مقدمے کا فیصلہ سنادیا

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی ،غیر آئینی قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی ،غیر آئینی قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس جے ایس کیہار کی سربراہی میں بینچ کا کہنا تھاکہ 1960 میں ہونے سندھ طاس معاہدہ ٹھیک جارہا ہے۔ مقامی وکیل ایم ایل شرما کی درخواست بھارتی سپریم

کورٹ نے مختصر سماعت کے بعدمسترد کی۔بینچ میں ڈی وائی چندراچد اور ایس کے کاہول بھی شامل تھے نے واضح کیا کہ درخواست کو مسترد کرنے کے حکم سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 1960 سے موجود ہے۔ معاہدے کی رو سے پنجاب میں بہنے والے بیاس راوی اور ستلج دریاں کے پانیوں پر انڈیا جب کہ سندھ چناب اور جہلم کا پانی پاکستان کے اختیار میں دیا گیا۔لیکن بھارت اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب اور جہلم پر ڈیم تعمیر کر رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے حصے کا پانی مسلسل کم ہو رہا ہے پاکستان اس حوالے سے عالمی بینک سے احتجاج بھی کرتا چلا آ رہا ہے لیکن بھارت نے متنازعہ آبی منصوبوں پر کام نہیں روکا مقبوضہ کشمیر میں اڑی واقعے کے بعد حالات مزید خراب ہوئے اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کیا اسی دوران عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ پر غیر جانبدار ماہر کا تقرر روک دیا ہے جب کہ پاکستان کا ثالثی عدالت کے قیام کے مطالبہ پر بھی پیش رفت کی دوسری جانب سے مخالفت جاری ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کیا اسی دوران عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ پر غیر جانبدار ماہر کا تقرر روک دیا ہے جب کہ پاکستان کا ثالثی عدالت کے قیام کے مطالبہ پر بھی پیش رفت کی دوسری جانب سے مخالفت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…