اسلام مخالف مظاہرین کی نفرت کا مسکراہٹ سےجواب دیتی یہ پاکستانی لڑکی کون ہے؟ جان کر آپ بھی اس کی ہمت و حوصلے کے معترف ہو جائیں گے

10  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نفرت نہیں بلکہ محبت ،برطانیہ میں انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے مظاہرین کے سامنے مسکراتی ہوئی پاکستانی نژاد لڑکی صفیہ خان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ

کے مظاہرے میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کو آئی جب مظاہرے میں شریک 20سے 25لڑکوں نے ایک خاتون کو گھیر لیا ، اس سے پہلے کے خاتون کو کچھ نقصان پہنچتا پاکستان کی بہادر بیٹی صفیہ خان مظاہرین اور خاتون کے درمیان ڈھال بن گئیں اور اپنی مسکراہٹ سے مظاہرین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ صفیہ خان کے مطابق تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جانا چاہیے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ اسلام مخالف نفرت آمیز نعرے لگاتے مظاہرین کے سامنے عزم و ہمت کی چٹان بنی کھڑی صفیہ خان کی مسکراتی ہوئی تصاویرنے سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے ۔صفیہ کہتی ہیں کہ میںشدت پسند لڑکوں میں گھری خاتون کی مدد کرنے سے اپنے آپ کو روک نہ پائی اور اس دوران کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر دیکھیں تو خود بھی حیران ہو گئی ۔واضح رہے کہ صفیہ خان برطانیہ میں پیدا ہوئی ہیں لیکن وہ پاکستانی اور بوسنیائی نژاد ہیں۔صفیہ خان کی اس تصویر کو برمنگھم سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان جیس فلپس اور برطانوی صحافی اور ٹی وی کی معروف شخصیت پیئرس مورگن نے بھی شیئر کی جبکہ مورگن نے اس تصویر کو ‘فوٹو آف دا ویک’ قرار دیاہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…