جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ ماہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر مدینہ منورہ سے 5019 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں دوران تفتیش متعدد ملکیوں
کو اقامہ خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔ریجنل پولیس ترجمان حسین القحطانی کے مطابق پولیس فورس اور وزارت محنت کی مشترکہ کارروائی میں غیر قانونی تارکین وطن اور قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کیاگیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں.