منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کے ساتھ کیا کرے گا؟

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(آئی این پی ) سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔ نوشہرہ میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہیں، پاکستانی قوم ایمان کے اعلیٰ درجے پر فائز اور اس کی ارض حرمین الشریفین سے محبت لازوال ہے، پاکستانی اور سعودی قوم اسلام اور حرمین کی حفاظت کرنے کے

لیے ایک ہیں۔ سعودی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، کسی مرحلے پر پاکستان کو تنہا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔ کوئی بھی قوم تشدد اوردہشت گردی برداشت نہیں کرسکتی، پاک سعودی اتحاد دشمنوں کے خاتمے، اسلام کی فتح اور فکراسلام ہے،جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔ بعد ازاں امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے نماز جمعہ کا خطبہ دیا ، جس میں انہوں نے فرمایا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…