ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرے کے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا۔اب عمرے کاسیزن 15 رمضان المبارک کے بجائے 15 شوال کو ختم ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 4 اپریل کوعمرے کے سیزن میں ایک ماہ کے اضافے کا اعلان کیا۔

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب عمرہ زائرین 15 شوال تک عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔خیال رہے کہ عام طور پر عمرے کا سیزن 8 ماہ تک چلتا ہے، جو صفر سے لے کر رمضان المبارک تک جاری رہتا ہے، سعودی حکومت نے 2016 میں وڑن 2030 کے تحت عمرے کے سیزن کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں مسلمان عمرے کی ادائگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں، پاکستان کا شمار عمرے کی ادائیگی والے چند بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔سعودی حکومت نے جہاں عمرے کے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کیا، وہیں سعودی حکام نے رواں سال 2017 کے لیے پاکستان کے حج کوٹا میں بھی اضافہ کیا تھا۔حرم کے توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام ہونے کی وجہ سے پاکستان کا حج کوٹا 2013 میں کم کیا گیا تھا، جسے گزشتہ ماہ مارچ میں بحال کرتے ہوئے سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ اب پاکستان کے ایک لاکھ 79 ہزار 210 زائرین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق حج کوٹا کی بحالی کے بعد سعودی حکومت اور

وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں، جس کے تحت سال 2017 میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی زائرین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے#/s#

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…