منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آخری مہلت ورنہ 28لاکھ پاکستانی روپے کے برابرجرمانہ،سعودی عرب کے اقدام پر تارکین وطن میں ہلچل مچ گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 90 روز کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ مملکت میں اپنے قیام کو قانونی شکل دیں، جس کے بعد کاروائی شروع ہو جائے گی اور پکڑے جانے والوں کو 15ہزار سے ایک لاکھ ریال (تقریباً 28 لاکھ پاکستانی روپے) تک جرمانہ ہو گا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سلیمان الیحییٰ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے

کہ وہ اس مہلت سے بہرصورت فائدہ اٹھائیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہ موقع دوبارہ نہ ملے۔ اتوار کے روز ولی عہد محمد بن نائف کی جانب سے 90 روز کی مہلت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مہلت کے دوران اپنے قیام کو قانونی شکل دینے والے افراد کو جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان کے فنگر پرنٹ لئے جائیںگے۔حکام عموماً قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے فنگر پرنٹ لیتے ہیں تاکہ مملکت میں ان کے دوبارہ داخلے کو روکا جاسکے۔ اس سکیم کے تحت اپنے قیام کو قانونی شکل دینے والوں کے فنگر پرنٹ نہیں لئے جائیں گے اور یوں وہ سعودی عرب سے جانے کے بعد دوبارہ بھی آسکیں گے۔ ایمنسٹی سکیم کا آغاز 29 مارچ سے ہورہا ہے حج، عمرہ یا ٹرانزٹ وزٹ کے نام پر سعودی عرب میں آکر غیر قانونی قیام کرنے والے اور غیر قانونی طورپر مملکت میں داخل ہونے والے افراد بھی اس سکیم کے تحت اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکتے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔خصوصی ایمنسٹی سکیم کا آغاز 29 مارچ سے ہورہا ہے حج، عمرہ یا ٹرانزٹ وزٹ کے نام پر سعودی عرب میں آکر غیر قانونی قیام کرنے والے اور غیر قانونی طورپر مملکت میں داخل ہونے والے افراد بھی اس سکیم کے تحت اپنے قیام کو قانونی شکل دے سکتے ہیں۔  دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…